ETV Bharat / state

Customer Beaten To Death In Resurant حیدرآباد کے ریسٹورینٹ میں دہی مانگنے پر گاہک کا پیٹ پیٹ کر قتل - ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد

حیدرآباد کے پنجہ گٹہ میں ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر اضافی رائتہ مانگنے پر ایک گاہک کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد کے ریسٹورینٹ میں دہی مانگنے پر گاہک کا پیٹ پیٹ کر قتل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 7:04 PM IST

حیدرآباد کے ریسٹورینٹ میں دہی مانگنے پر گاہک کا پیٹ پیٹ کر قتل

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے پنجہ گٹہ ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر اضافی رائتہ مانگنے پر ایک گاہک کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے پنجہ گٹہ میں واقع ایک بریانی ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ گاہک اور ہوٹل کے عملے کے درمیان اس وقت جھگڑا ہوا جب گاہک بریانی کے ساتھ مزید رائتہ مانگ رہا تھا۔ اس جھگڑے پر ریسٹورنٹ کے مالک اور عملے نے مبینہ طور پر اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

گاہک جو چندرائن گٹہ کے حشمت آباد کا ساکن ہے۔ اتوار کو رات 11 بجے اپنے دوست کے ساتھ کھانے کے لیے ریستوران گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گاہک نے ریستوراں میں داخل ہونے کے بعد بریانی کا آرڈر دیا اس نے دیکھا کہ ریسٹورنٹ نے بریانی کے ساتھ رائتہ نہیں پیش کیا ہے۔ انہوں نے عملے سے بریانی کے ساتھ رائتہ فراہم کرنے کو کہا جس پر عملے نے انکار کردیا۔

وہ رائتہ مانگتا رہا اور اسٹاف اور ریسٹورنٹ کے مالک سے جھگڑا ہوگیا۔ریسٹورنٹ کا عملہ اور مالک اس شخص کو اندر لے گئے اور اس کی پٹائی شروع کردی۔ کچھ دیر بعد پولیس ریستوراں پہنچی اور زخمی شخص کو اپنے ساتھ قریبی ہسپتال لے گئی۔ زخمی شخص کو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Electric shock Killed husband wife بجلی کی زد میں آنے سے میاں بیوی کی موت

پولیس نے معاملے کے سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ ریستوراں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔ پولیس آس پاس کے علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جانچ کر رہے ہیں۔مقامی باشندوں نے پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.