ETV Bharat / state

Islamic Summer Camp 2020: حیدرآباد میں آن لائن اسلامک سمر کیمپ کا افتتاح - مسلمانوں پر ثقافتی یلغار

گیلاگسی گروپ آف انسٹی ٹیونشس کے صدرنشین، آکسیجن اسپتال اور فاطمہ اولڈ ایج ہوم کے بانی ڈاکٹر شیخ حسام الدین نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جو ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد آن لائن اسلامک سمر کیمپ ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کو اسلامی شعائر کی تربیت دی جائے گی۔ ممتاز ماہر امراض جلد و جہدکار ڈاکٹر غلام عباس نے صدارت کی-The Origins of Hindu-Muslim Conflict in South Asia

مسلمان
مسلمان
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 2:33 PM IST

ہندوستان کے بشمول دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، انھیں تہذیبی یلغار کا سامنا ہے۔ اسلامی تشخص کو مٹانے کے لئے پے در پے حملے کئے جا رہے ہیں، ان حالات میں نئی نسل کو اسلامی تعلیمات سے لیس کرنا وقت کا تقاضہ اور ایک اہم چیلنج ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایک آن لائن اسلامک سمر کیمپ کے افتتاح کے موقع پر شرکاء نے کیا۔The Origins of Hindu-Muslim Conflict in South Asia

گیلاگسی گروپ آف انسٹی ٹیونشس کے صدرنشین، آکسیجن اسپتال اور فاطمہ اولڈ ایج ہوم کے بانی ڈاکٹر شیخ حسام الدین نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جو ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد آن لائن اسلامک سمر کیمپ ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کو اسلامی شعائر کی تربیت دی جائے گی۔ ممتاز ماہر امراض جلد و جہدکار ڈاکٹر غلام عباس نے صدارت کی

اس پروجیکٹ کے روح رواں سید مشائخ حسینی قادری سابق ڈائریکٹر سنٹرل سیری کلچر ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حکومت ہند نے اس آن لائن اسلامک سمر کیمپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ اس کورس میں جامعہ نظامیہ کی 100 سال قدیم تربیتی کتاب اہل خدمات شرعیہ سے استفادہ کیا گیا ہے اور اس کی تعلیم کو جدید تقاضوں سے لیس کیا گیا ہے۔ تاکہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے اسے دلچسپ بنایا جائے۔ شرکاء نے کہا کہ موجودہ دور میں جدید ٹکنالوجی سے بھرپور استعمال کرنا چاہئے ورنہ ہم زمانے کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔ صدرنشین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس جناب فضل الرحمن خرم نے شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:Karnataka Muslim Muttahida Mahaz on Nargund Violence: 'نرگند تشدد مسلمانوں پر حملہ و قتل کی ایک منظم سازش تھی'

اس کورس کا آغاز 6 مئی سے ہوگا۔ اس کیمپ کے دوران جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ اسلام کے جامع فہم کو فروغ دیا جائے گا۔ اسمارٹ بورڈ، اینیمیشن اور ویڈیوز کے ذریعہ جدید طریقہء تعلیم اختیار کیا گیا ہے۔ شرکاء کو دلچسپ آن لائن ایکٹیویٹی بھی دی جائے گی۔ یہ کورس بالخصوص اسکولی اور کالج طلبہ کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔ کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے لئے علحدہ کورس ہوں گے۔ ہفتہ وار آن لائن اسسمنٹ بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ www.culturetimes.org یا فون نمبر 7981649970 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.