ETV Bharat / state

Telangana Rains تلنگانہ میں بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان، معاوضہ کی یقین دہانی - تلنگانہ میں فصلوں کو نقصان

تلنگانہ میں حالیہ چند دنوں سے بے موسم بارش نے فصلوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے فصلوں کے نقصان پر کسانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ Crop damage due to rain in Telangana

تلنگانہ میں بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان، معاوضہ کی یقین دہانی

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 12:55 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے ضلع سدی پیٹ میں حالیہ چند دنوں سے بے موسم بارش کے نتیجہ میں ہوئے فصلوں کو نقصان پر معاوضہ ادا کرنے کی کسانوں کو یقین دہانی کروائی۔ وزیر نے آج عہدیداروں کے ساتھ ان نقصان سے دو چار فصلوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں سے وعدہ کیا کہ وہ وزیراعلی کے چندر شیکھرراو کے علم میں اس معاملہ کو لائیں گے۔ انہوں نے ضلع کے ننچاروپلی میں تباہ حال فصلوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فصلوں کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ جنگی خطوط پر تیار کریں تا کہ معاوضہ جلد از جلد فراہم کرنے کیلئے حکومت کو مدد مل سکے۔ راو نے بکری چیپالا گاؤں میں فصلوں کو ہوئے نقصانات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کسانوں سے بات کی تاکہ ان کے نقصان کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔

اس موقع پر ہریش راو نے کسانوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو بہادر ہونا چاہیے،ان کواعتماد نہیں کھونا چاہیے۔کسانو ں کو چاہئے کہ وہ خود اعتمادی سے محروم نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پہلے ہی بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے بیشتر علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسانوں کو فی ایکڑ 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کریں گے۔اس کی نظیر ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔چونکہ وزیراعلی خود ایک کسان کے بیٹے ہیں، اس لیے انہوں نے 10,000 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔عہدیداروں نے وزیرموصوف کو بتایا کہ ضلع سدی پیٹ میں 35 ہزار ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rain Likely in Andhra شمالی اور جنوبی ساحلی آندھرا میں موسلادھار بارش کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.