مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں عوام سے رابطہ مہم کے دوران سی پی آئی ایم کو پنچایت انتخابات لڑنے کے لئے پچاس لاکھ روپے کا چندہ ملا ہے۔ 2011 میں لفٹ فرنٹ کی حکومت کے خاتمے کے بعد گزشتہ گیارہ برسوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عوام نے سی پی آئی کو مالی امداد فراہم کی ہے۔یکم جون سے 20 جولائی تک ہگلی ضلع سی پی آئی ایم کمیٹی کی جانب سے عوامی رابطہ مہم شروع کی تھی۔ سی پی آئی ایم کے کارکنان گھر گھر جا کر عام لوگوں سے مالی امداد کا مطالبہ کیا۔ CPIM Receive Donation
سی پی آئی ایم ابتدائی برسوں سے ہی عوامی مالی تعاون کی بنیاد پر مغربی بنگال میں انتخابات لڑتی رہی ہے۔ہگلی کے لوگوں کی جانب سے سی پی آئی ایم کو مثبت اشارہ ملا۔ہگلی ضلع سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ چندے کی راقم سے عام لوگوں کی حمایت زیادہ اہم ہے۔ لوگ غیر متوقع طور پر ہماری حمایت کرنے کے لئے آگے آئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ لفٹ فرنٹ کی حکومت کے خاتمے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کارکنان نے سی پی آئی ایم کے حامیوں پر جتنے ظلم ڈھائے ہیں. یہ اسی کا نتیجہ ہے۔
سی پی آئی ایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنچایت انتخابات میں سی پی آئی ایم ایک بار پھر اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پرعزم ہے لیکن شرط یہ ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی کرنے دے گی تبھی ایسا ممکن ہے۔