ETV Bharat / state

حیدرآباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 7:14 PM IST

حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے مسلمانوں سے محفوظ عیدالاضحیٰ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر کوویڈ وبا سے بچنے کےلیے تمام احتیاطی اقدامات اختیار کئے جائیں۔

CP Anjani Kumar asks Muslims to take precautions for Eid-ul-Adha
حیدرآباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

کمشنر پولیس انجنی کمار نے کہا کہ کورونا وائرس انسانوں پر حملہ کرتا ہے اور ان کے ذریعہ دوسروں تک پھیلتا ہے۔ عید الاضحیٰ کی نماز کا بڑے پیمانہ پر اہتمام کیا جاتا ہے اور لاکھوں مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔ کمشنر پولیس نے عید کی نماز کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ رمضان کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑے پیمانہ پر اجتماعات منعقد نہیں ہوئے تھے جبکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس عید کے موقع پر بھی مسلمان اسی طرح کا مظاہرہ کریں گے۔

انجنی کمار نے عید کے موقع پر گلے لگانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ صرف زبانی طور پر ایک دوسرے عید کی مبارکباد پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ جس طرح کے حالات رمضان کے دوران تھے ابھی بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے سماجی دوری برقرار رکھنا اور احتیاطی اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے عید کے موقع پر صاف ستھرائی کا خیال رکھنے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ قربانی سے قبل قصابوں کی صحت کی جانچ کی جانی چاہئے اور قربانی کا گوش تقسیم کرنے کےلیے گھومنے سے پرہیز کرنا چاہئے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.