ETV Bharat / state

گچی باؤلی اسٹیڈیم عارضی اسپتال میں تبدیل

حکومت تلنگانہ کورونا پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات انجام دے رہی ہے، کورونا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر حکومت نے ایک کے بعد دیگرے سرکاری ہسپتالوں کو کووڈ۔ 19 کے علاج کیلئے مخصوص کردیا۔

گچی باؤلی اسٹیڈیم میں کورونا کے عارضی اسپتال

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 11:46 AM IST

فی الحال گاندھی، فیور، چیسٹ، اور کنگ کوٹھی سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے اور مشتبہ مریضوں کو بھی انہیں ہسپتالوں میں نگہداشت کیلئے رکھا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

گزشتہ چند دن میں کورونا متاثر کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر گچی باؤلی اسٹیڈیم میں واقع اسپورٹس کامپلیکس کو کووڈ۔ 19 کے علاج کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ نے وزیر صحت کو اس کامپلیکس میں انتظامات کی ذمہ داری سونپی ہے۔

گچی باؤلی اسٹیڈیم
گچی باؤلی اسٹیڈیم

وزیر صحت ایٹلہ راجندر نے 20 دن میں انتظامات مکمل کرنے کی ایجنسی کو ہدایت دی، گزشتہ ایک ہفتے سے اس کامپلیکس کا کام جاری ہے۔

وزیر صحت نے متعدد بار اس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

سپرنٹنڈنٹ عثمانیہ جنرل ہسپتال ناگیندرا اور آر ایم او محی صدیقی نے ای ٹی وی بھارت کو انتظامات کی تفصیلات بتائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.