ETV Bharat / state

امریکی قونصلیٹ حیدرآباد کی کووڈ-19 معلوماتی سریز

متوسط اور کم آمدنی والی خواتین میں کووڈ-19سےمتعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

امریکی قونصلیٹ حیدرآباد کی کووڈ-19 معلوماتی سریز
امریکی قونصلیٹ حیدرآباد کی کووڈ-19 معلوماتی سریز
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 6:44 PM IST

حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے کوویڈ19معلوماتی سریز کا آغاز کیا ہے۔اس پروجیکٹ کے ذریعہ متوسط اور کم آمدنی والی خواتین میں کوویڈ19کے تعلق سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد پبلک افیرس آفیسر ڈیوڈ موئیر نے اس کا افتتاح کیا۔ این جی اوز، بالا وکاس سوشیل سروس سوسائٹی اور امید فار ویمن کی جانب سے اس کو روبہ عمل لایا جائے گا۔

کوویڈ19وبا کے آغاز سے ہی اس کو روکنے کے سلسلہ میں مستند معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔کوویڈ19معلومات خدمات 12تعلیمی یوٹیوب ویڈیوز پرمشتمل ہیں۔ جن میں وبا سے متعلق صحت کے مسائل،سماجی فاصلہ کی برقراری،حاملہ خواتین،دودھ پلانے والی خواتین کو اہم معلومات،خواتین میں قوت مدافعت کااضافہ،لاک ڈاون کے دوران گھریلو تشدد اور دیگر مسائل کا احاطہ کیاگیا ہے۔

ہر ویڈیو واضح معلومات پر مبنی،بہتر تحقیق اور حقائق معلوم کرنے والے مواد پر مشتمل ہے۔یہ ویڈیوز امید فار ویمنس یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موئیر نے کہا کہ ان ویڈیوز کے ذریعہ کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیوں کو اہم معلومات فراہم ہوسکیں گی۔امریکہ ایسے پروگراموں اور اقدامات کے ذریعہ جنسی مساوات میں پیش رفت اور خواتین و لڑکیوں کو بااختیار بنانے کا پابند عہد ہے۔اس ورچول پروگرام میں شوریہ ریڈی (بالالاوکاسا)،گوری مہیندرا اور اودیتا چڈھا(امید فار ویمن)بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکار کی کورونا سے موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.