حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال سے لاش کے غائب ہوجانے سے ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ مہدی پٹنم سے تعلق رکھنے والے شخص کو کورونا ہوگیا تھا، مریض کو گاندھی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
بدھ کے روز ہسپتال کے مردہ خانے میں لاش کو رکھا گیا۔ تاہم بعد میں طبی عملہ نے بتایا کہ لاش غائب ہوگئی۔ ہلاک شخص کے افراد خاندان نے ہسپتال انتظامیہ سے لاش کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس ضمن میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہوسکتا ہے کہ لاش کسی اور کو دی گئی ہو۔ اس ضمن میں پولیس نے بدھ کے روز مرنے والے کتنے افراد کو مردہ خانے میں داخل کیا، اس کی تفصیل طلب کی ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔