ETV Bharat / state

Court Ordered the Release of the Accused حیدرآباد کی مقامی عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیا

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 9:07 PM IST

تلنگانہ میں حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے چار ایم ایل ایل کو رقم کا لالچ دینے کے الزام میں تین لوگوں کی ریمانڈ کامطالبہ کررہی انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی اس پہل کواس وقت زوردارجھٹکا لگا جب عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ Court Ordered the Release of the Accused

حیدرآباد کی مقامی عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیا

حیدرآباد: تلنگانہ میں حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت میں جج نے اس معاملے میں اے سی بی کی درخواست ناکافی ثبوت کی بناپر مسترد کر دیا اور تینوں ملزمین دہلی کے رام چندر بھارتی عرف ستیش شرما، حیدرآباد کے نند کمار اور تروپتی، آندھرا پردیش کے سمہایہ سوامی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔ A local court in Hyderabad ordered the release of the accused due to lack of evidence

نچلی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جج نے پایا کہ اس معاملے میں انسداد بدعنوانی ایکٹ لاگو نہیں ہوتا ہے کیونکہ رشوت لینے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس کے بعد ہی ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

پولیس نے عدالت کے حکم کے بعد تینوں کو رہا کر دیا لیکن نوٹس دیا کہ جب پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے تو وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔

جمعرات کو نچلی عدالت میں عرضی خارج ہونے کے بعد سائبرآباد پولس نے جمعہ کو ہائی کورٹ میں ایک رٹ عرضی داخل کی اورٹی آر ایس رشوت کیس کے تینوں ملزمین کی ریمانڈ کی مانگ کی۔ Court Order Release Offenders After Lack Of Evidence In Telangana

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.