ETV Bharat / state

کورونا وائرس: علاقہ کے اسکولس کو تعطیل - سافٹ ویر انجینئر کورونا وائرس سے مثبت

ریاست تلنگانہ کے شہر سکندرآباد کنٹونمنٹ کے مہیندراہلز جہاں سے تعلق رکھنے والا ایک سافٹ ویر انجینئر کورونا وائرس سے مثبت پایا گیا۔

کورونا وائرس: علاقہ کے اسکولس کو تعطیل
کورونا وائرس: علاقہ کے اسکولس کو تعطیل
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 3:09 PM IST

اس نوجوان کے موذی وائرس سے متاثر ہونے پر کنٹونمنٹ علاقہ کے عہدیدار چوکس ہوگئے۔

یہ سافٹ ویر انجینئر گاندھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

احتیاطی اقدام کے طور پر اس علاقہ کے اسکولس کو تعطیل دے دی گئی ہے۔

ساتھ ہی مہیندراہلز علاقہ میں بڑے پیمانہ پر صفائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ سافٹ ویر انجینئر 19 فروری کو دبئی سے بنگلورو پہنچا تھا اور وہاں سے وہ 22 فروری کو مہیندراہلز آیا تھا۔

عہدیدار اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس نے اپنے علاقہ میں کس کس سے ملاقات کی۔

اس کے پڑوسیوں نے میڈیا کو بتایا کہ 'اس نوجوان کے گھر پر کوئی بھی نہیں ہے۔ اس کے تمام ارکان خاندان گاندھی ہسپتال میں اس نوجوان کے ساتھ ہے۔'

اس کے خاندان کے بھی مختلف معائنے کئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.