اس کے ساتھ ہی گولکنڈہ قلعہ، مکہ مسجد، حسین ساگر، سالار جنگ میوزیم، فلک نما پیلیس اور دیگر عمارتیں بھی ان میں شامل ہیں۔ اسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ ان ہی کی وجہ سے چھوٹے کاروباریوں کا گزربسر ہوتا ہے۔ چھوٹے کاروباری گشت کرتے ہوئے کاروبار کرتے ہیں-
فٹ پاتھ پر ہزاروں لوگ کاروبار کرتے ہیں۔ یہ روزانہ 200 سے 300 روپے کی کمائی کرتے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے کے بعد یہاں کے چھوٹے کاروباری پریشان حال ہے۔ کارباریوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کو راحت پہنچانے کے لیے کوئی اقدام کرے۔'