کورونا کا خوف، معمر جوڑے کی حیدرآباد میں خودکشی - سافٹ ڈرنک میں کیڑے مار دوا
اس جوڑے نے شبہ کیا کہ اگر ان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تو ان کی موت ہوسکتی ہے جس کے پیش نظر اس جوڑے نے سافٹ ڈرنک میں کیڑے مار دوا ملا کر پی لیا اور خودکشی کرلی۔
![کورونا کا خوف، معمر جوڑے کی حیدرآباد میں خودکشی coronas fear, elderly couple commit suicide in hyderabad](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8266233-240-8266233-1596362660997.jpg?imwidth=3840)
کورونا کا خوف، معمر جوڑے کی حیدرآباد میں خودکشی
کورونا کے خوف سے ایک ضعیف جوڑے نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے خیریت آباد میں پیش آیا۔
یہ جوڑا اپنی صحت کے بارے میں فکر مند تھا کیونکہ ان کا بخار کم نہیں ہورہا تھا۔ اس جوڑے نے ایک خودکش نوٹ چھوڑا اور کہا کہ 'وہ اپنے بچوں کو کورونا سے بچانے کے لئے یہ انتہائی اقدام کررہے ہیں'۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق 65 سالہ ای وینکٹیشور اور اس کی بیوی 60 سالہ وینکٹ لکشمی خیریت آباد کے راج نگر میں رہتے تھے۔ان دونوں کے دو بیٹے اسی علاقہ میں قریب میں ہی رہتے تھے۔
اس جوڑے کے پوتے ان کے گھر کھیلنے کے لئے آتے تھے۔ یہ دونوں گذشتہ دس دن سے بخار سے متاثر تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے پوتے پوتیوں کوہدایت دی تھی کہ وہ ان کے گھر نہ آئیں۔
اس جوڑے نے شبہ کیا کہ اگر ان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تو ان کی موت ہوسکتی ہے جس کے پیش نظر اس جوڑے نے سافٹ ڈرنک میں کیڑے مار دوا ملا کر پی لیا اور خودکشی کرلی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔