ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا وائرس مکمل طور پر قابو میں: محکمۂ صحت کا دعویٰ - متاثربچے سو فیصد روبہ صحت

ڈائرکٹر محکمۂ صحت نے کہا کہ کووڈ انفیکشن سے متاثر بچے سو فیصد روبہ صحت ہورہے ہیں۔ تلنگانہ میں وائرس مکمل طور پر قابو میں ہے۔ یہ وائرس ان اضلاع میں بھی قابو میں ہے جہاں قبل ازیں کووڈ کے زیادہ معاملات درج کئے گئے تھے۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس مکمل طور پر قابو میں

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 8:05 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 9:33 PM IST

ڈائرکٹر محکمۂ صحت عامہ تلنگانہ ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ تلنگانہ میں ابتداء سے ہی کووڈ پر کنٹرول کے اقدامات سختی سے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے علاقہ کوٹھی میں محکمۂ صحت عامہ کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ریاست میں کووڈ سے اموات کی شرح صرف 0.5 فیصد ہے جب کہ روبہ صحت ہونے کی شرح 98.5 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ریاست میں 1 سے 10 سال سے کم عمر کے صرف 3 فیصد بچے کووڈ سے متاثرہوئے ہیں۔ اسی طرح 20 سال سے کم عمر کے 13فیصد افراداس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ 73 فیصد لوگوں کی اکثریت کی عمر 20 سے 65 سال کے درمیان ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کووڈ انفیکشن سے متاثر بچے سو فیصد روبہ صحت ہورہے ہیں۔ تلنگانہ میں وائرس مکمل طور پر قابو میں ہے۔ یہ وائرس ان اضلاع میں بھی قابو میں ہے جہاں قبل ازیں کووڈ کے زائد معاملات درج کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 63 لاکھ بچے اسکول جارہے ہیں۔

سیرو سروے سے پتہ چلا کہ 63 فیصد بالغ اور 50 فیصد سے زائد بچے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک بھر کے تقریباً 60 سے 70 فیصد معاملات صرف کیرل میں درج ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتے سے وہاں کووڈ معاملات میں اضافے کی ایک وجہ تہوار بھی ہے۔ تلنگانہ میں بتکماں تہوار کے باوجود کورونا معاملات میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکولس کے مالکان کو خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ریاست میں کووڈ ٹیکہ اندازی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 1, 2021, 9:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.