تلنگانہ میں کوویڈ 19کے176نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,98,807ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,634ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 163افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,95,222 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,951ہے جن میں 859مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40,985کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم640نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 87لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔
جی ایچ ایم سی حدود میں 27نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔