ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1531 ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 509 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,76,753 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 6,579 ہے جن میں 4,426 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37,347 کووڈ 19 کے معائنے کئے گئے۔ تاہم 536 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 67,23,710 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 106 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں سردی کی لہر، صبح سفرسے گریز کرنے کا مشورہ