ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں دس افراد کی موت ہوئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ
تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 2:08 PM IST

ریاست تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وبا سے دس افراد کی موت ہوئی ہے اور 2479 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس طرح ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 916 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,15,072 ہوگئی ہے۔

ریاست میں کورونا کے سرگرم معاملات کی تعداد 31,654ہوگئی ہے اور تاحال 18,90,554نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ وقف بورڈ سی ای او، کورونامتاثر

جی ایچ ایم سی حدود میں 322 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ ضلع رنگاریڈی میں 188، میڑچل۔ملکاجگری ضلع میں 183، ورنگل اربن ضلع میں 124 اور ضلع کریم نگر میں 120 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ بقیہ نئے معاملات دیگر اضلاع کے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.