ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ 19 کی تازہ تفصیلات - تلنگانہ میں کورونا سے اموات

نئے معاملات کے ساتھ ریاست میں کووڈ 19 کے جملہ کیسز کی تعداد 55,532 تک جا پہنچی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا کیسز
تلنگانہ میں کورونا کیسز
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 1:16 PM IST

تلنگانہ میں کورونا کے مزید 1473 نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر صحت عامہ اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا کہ کل 8 بجے شب تک 1473 نئے مثبت معاملات درج کئے گئے۔

ان نئے معاملات کے ساتھ ریاست میں کووڈ 19 کے جملہ نئے معاملات کی تعداد 55,532 تک جا پہنچی ہے۔ اس وبا سے 8 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ان نئی اموات کے بعد ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 471 تک جا پہنچی۔ کورونا سے 774 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست بھر میں اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 42,106 ہوگئی ہے۔

موجودہ طورپر 12,955افراد زیرعلاج ہیں۔عہدیداروں نے کہاکہ ریاست میں کورونا سے اموات کی شرح 0.85فیصد ہے۔تازہ طورپر نئے معاملات میں گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)حدود میں 506نئے معاملات درج کئے گئے۔ضلع رنگاریڈی میں 168،ورنگل اربن میں 111معاملات درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19 ٹیسٹ اور علاج سے متعلق جی او جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.