ETV Bharat / state

تلنگانہ: جنوری میں کورونا ٹیکہ مہم کا آغاز ہوگا - اردو نیوز تلنگانہ

ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کی دو خوراک ہیں۔ پہلے ٹیکے کے 4 ہفتوں کے بعد دوسرا ٹیکہ دیا جائے گا۔

تلنگانہ: جنوری کے اوئل میں کورونا ٹیکہ مہم کا آغاز ہوگا

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 7:36 AM IST

ڈائریکٹر محکمۂ صحت برائے تلنگانہ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جنوری کے پہلے ہفتہ سے کورونا وائرس کے ٹیکہ کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں تربیت فراہم کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک جو تفصیلات حاصل کی گئی ہیں، اس کے مطابق ریاست میں استعمال کرنے کے لیے محکمہ صحت تلنگانہ کو 3 کروڑ ٹیکے فراہم کئے جائیں گے جو کہ اسٹاک میں پہنچتے رہیں گے۔

ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے محکمہ صحت کے ذریعے جنوری میں کئے جانے والے ان اقدامات کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کی ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ تلنگانہ میں سب سے پہلے ٹیکہ ڈاکٹرز کو دیا جائے گا اور ان کے ساتھ ساتھ طبی عملہ کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا ٹیکہ دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں 4 محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے 75 لاکھ ملازمین کو ٹیکہ دینے کی تیاری کر لی گئی ہے اور جنوری کے پہلے ہفتہ سے شروع کی جانے والی اس مہم کے دوران ریاستی محکمہ صحت کے تربیت یافتہ عملہ کی جانب سے ٹیکہ اندازی کی جائے گی۔

ڈاکٹر جی سرینواس نے بتایا کہ ریاست میں ان 4 محکمہ جات کے ملازمین کو ٹیکہ دینے کے بعد ریاستی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے مراکز رائے دہی کی طرح مراکز قائم کئے جائیں گے اور ان مراکز کے ذریعہ شہریوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ دیا جائے گا۔ انہوں نے ٹیکہ کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے اس ٹیکے کی دوخوراک ہیں اور پہلے ٹیکہ کے 4 ہفتوں کے بعد دوسرا ٹیکہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تیلگو ریاستوں کے لیے نئے چیف جسٹس کا تقرر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.