ریاست تلنگانہ میں کووڈ-19 ٹیسٹ اور اس کے علاج سے متعلق حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔
وزیرصحت ایٹالہ راجندر نے کہا نجی ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ2200 روپئے میں کیا جائے گا۔ حکومت نے جی ایچ ایم سی حدود میں 12 کارپوریٹ ہسپتالوں میں کووڈ-19 کا علاج کرنے کی اجازت دی ہے۔
نجی ہسپتالوں میں 2200 روپئے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، وینٹی لیٹر کے بغیر علاج کے لیے روزانہ 7000 روپئے اور وینٹی لیٹر پر علاج کرنے پر روزانہ 9 ہزار روپئے ادا کرنے ہونگے۔
وزیرصحت نے بتایا کہ کورونا کے علامات نظر آنے والے مریضوں کا ہی ٹیسٹ کیا جانا چائے یہ ہدایات تمام عہدیداروں کو دی گئی ہیں۔
اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد حیدرآباد اور دیگرؤ اضلاع میں کیسز بڑھے ہیں تاہم انھوں نے دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے کے سوال پر کہا کہ حکومت کا فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔