ETV Bharat / state

حیدرآباد: کورونا سے41 پولیس ملازمین صحتیاب

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 10:30 PM IST

تلنگانہ میں حیدرآباد سٹی پولیس کے 41 اہلکار صحتیاب ہوکراپنی ڈیوٹی پر واپس آ گئے ہیں جبکہ کورونا ٹسٹ مثبت پائے جانے کے بعد یہ تمام پولیس ملازمین چھٹی پر چلے گئے تھے۔

Corona conquerors of Hyderabad police felicitated
حیدرآباد: کورونا کو شکست دیکر 41 پولیس ملازمین رجوع بہ کار

کورونا کو ہرانے والے ملازمین کا تعلق ویسٹ زون سے ہے جن میں دو سب انسپکٹر، دو اسسٹنٹ سب انسپکٹر، چار ہیڈ کانسٹبل، 28 کانسٹبل اور پانچ ہوم گارڈ شامل ہیں۔

تمام ملازمین نے کورنٹائن کی مدت کے دوران رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوام کےلیے مثال قائم کی ہے۔

کمشنر پولیس انجنی کمار نے کورونا کو شکست دینے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انجنی کمار نے ملازمین کو تہنیت پیش کی اور اسناد سے نوازا۔

حیدرآباد کمشنر پولیس نے کہا کہ ’محکمہ کے ہیروز کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہم کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے بڑے شہروں کے مقابلہ میں کوویڈ۔19 کے معاملات حیدرآباد میں کم ہیں۔

انجنی کمار نے کہا کہ ’لاک ڈاون کے دوران، مہاجر مزدوروں کے انخلا اور دیگر موقعوں پر پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ رجوع بہ کار ہونے والے پولیس ملازمین کے خیرمقدم کےلیے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.