حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 2 فیصد کی مثبت شرح کے ساتھ 50 تک معاملات ریاست کے کئی مقامات پر درج کئے جارہے ہیں۔ کورونا کے معاملات میں چند ماہ پہلے کافی کمی ہو گئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر اس کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے جو تشویشناک ہے۔ حکام ملک بھر میں کووڈ معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر چوکس رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ حیدرآباد میں زیادہ معاملات درج کئے جارہے ہیں۔ اب تک کورونا کی تین لہریں دیکھی گئی ہیں۔ جنوری میں کورونا کے معاملات میں کافی کمی ہوگئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر اس کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بیرونی ممالک کو جانے والوں کے سوا، کورونا کے معائنے کروانے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے دو سو سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے
محکمہ صحت نے کہا کہ ریاست بھر میں گذشتہ روز 3160 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 51 کورونا سے متاثر پائے گئے اور مزید 23 کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں روزانہ تقریبا 20 معاملات کا پتہ چل رہا ہے۔ ریاست بھر میں درج کئے جانے والے معاملات میں تقریبا 60 فیصد معاملات حیدرآباد میں درج کئے جارہے ہیں۔ ایسے اضلاع جہاں پر کورونا کے معاملات صفر تھے وہاں پر کورونا کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ وہیں مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کیسز میں دھیرے دھیرے کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 226 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، تاہم اس عرصے کے دوران کورونا وائرس سے متعلق کوئی موت کی اطلاع نہیں ملی
یو این آئی