تلنگانہ بی جے پی کے صدر، بنڈی سنجے نے کہا کہ وہ نظریہ اور پارٹی کے لئے مستقل طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت کورونا کے ساتھ جنگ جیت جائے گا۔
بنڈی سنجے نے ریاست میں کورونا کیسوں میں کمی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ بنڈی نے کہا ، 'کورونا کیسوں میں کمی ہونا اچھی بات ہے'۔ اگر دیگر ریاستوں سے اس کا موازنہ کیا جائے تو تلنگانہ میں ٹیسٹ کم ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ ہماری ریاست میں اس کی بہ نسبت بہت کم جانچ کی جارہی ہے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ " مرکز نے روزانہ 2 ہزار سے زیادہ کوویڈ-19 ٹیسٹز کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ریاستی حکومت سے کل جماعتی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ وہ پارٹی اور اسکے نظریہ پر قائم رہتے ہوئے مسلسل کام کررہے ہیں۔ مذکورہ رہنما ضلع کریم نگر سے رکن پارلیمان ہیں۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہیکہ پہلی بار رکن پارلیمان منتخب ہوئے رہنما کو تلنگانہ تحریک کے قلعے سمجھے جانے والے علاقے کریم نگر اور ورنگل میں حکمراں جماعت ٹی آرایس کو کمزور کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔