ETV Bharat / state

میڈیکل کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 9, 2019, 2:27 PM IST

تلنگانہ میڈیکل کنٹریکٹ ملازمین اور ورکرز یونین کے ارکان نے احتجاج میں شدت پیداکردی ہے۔

میڈیکل کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج

جنوبی ریاست تلنگانہ میں میڈیکل کنٹریکٹ ملازمین اور ورکرز یونین کے ارکین نے شہر حیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفر ہسپتال میں احتجاج میں شدت پیدا کردی ہے۔

خیال رہے کہ ان ملازمین نے ان کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پر کنٹریکٹرز پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ تقریباً دو ماہ سے ان کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے بلز کی منظوری کے بعد ہی تنخواہیں ادا کرنے کا بہانہ کرتے ہوئے ملازمین کی زندگیوں سے کھلواڑ کیاجارہا ہے۔

ان ملازمین نے کنٹریکٹرز کو متنبہ کیا کہ وہ دو دنوں کے ان کی تنخواہیں ادا کردیں، اور تنخواہ کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں 24 ہسپتالز میں وہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.