ETV Bharat / state

حیدرآباد: نرسوں کا دفتر ڈائرکٹوریٹ پبلک ہیلتھ کے سامنے احتجاج

اسٹاف نرسس کی تقرری کے عمل کے سلسلہ میں کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والی نرسس نے ایک مرتبہ پھر دفتر ڈائرکٹوریٹ پبلک ہیلت حیدرآباد کے سامنے احتجاج کیا اور سال 2017 میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان کو وٹیج نشانات دینے کامطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 7:59 PM IST

Contract nurses protest in Hyderabad
حیدرآباد: نرسوں کا دفتر ڈائرکٹوریٹ پبلک ہیلت کے سامنے احتجاج

کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والی نرسس کو وٹیج کے مطابق 20 نشانات دینے کے ضمن میں ریاستی حکومت نے قبل ازیں اعلان کیاتھا۔ اس سلسلہ میں گذشتہ سال فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس ماہ کے آخری ہفتہ تک تقرری کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن اقدامات کررہی ہے تاہم اب تک ویٹیج نشانات ان کو نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے نرسس نے احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر بعض نرسس اشکبار بھی ہوگئیں۔انہوں نے کہاکہ اہلیت ہونے کے باوجود ان کو وٹیج نشانات نہیں دیئے گئے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی نرسس 20سے زائد برسوں سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان میں آپریشنس میں مدد کرنا اور زچگیوں میں تعاون کرنا بھی شامل ہے تاہم ان کو ویٹیج نشانات نہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے۔کورونا جیسے وبا کے دور میں بھی انہوں نے خدمات انجام دی تھیں۔ پہلے ہی اس سلسلہ میں تلنگانہ پبلک سروس کمیشن سے بھی نمائندگی کی گئی ہے۔کئی مرتبہ نمائندگیوں کے باوجود ان کو وٹیج نشانات نہیں دیئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.