دو دن پہلے پنجہ گٹہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کانسٹیبل زخمی ہو گئے تھے۔ ان کو علاج کے لئے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیاگیا تھا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا تھا جب عنبرپیٹ علاقہ میں انہوں نے اپنی ٹووہیلر کا توازن کھو دیا تھا اور یہ ٹو وہیلر سڑک پر گر گئی تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے اس کانسٹیبل کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اس کو خراج پیش کیا۔
یو این آئی