تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے کاوٹلہ پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل کی نیند کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
واقعہ ریاست تلنگانہ کے کومرم بھیم ضلع آصف آباد کے کاوٹلہ پولیس اسٹیشن میں کل شب پیش آیا تاہم اس بات کی اطلاع آج ہوئی۔
انسپکٹر سرینواس نے کہا کہ راتھوڑ منوج کمار کانسٹیبل، ضلع کے کیرا میری منڈل کا رہنے والا تھا۔ وہ پولیس اسٹیشن میں آرام کر رہا تھا کہ مردہ پایا گیا۔ اس نے نائٹ ڈیوٹی کی تھی۔ ہیڈ کانسٹیبل رمیش جو اس کانسٹیبل کے ساتھ تھا نے دیکھا کہ وہ صبح سات بجے نیند سے بیدار نہیں ہو رہا ہے۔ سنہ 2018 میں اس کی تقرری پولیس میں ہوئی تھی۔ اس کے پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے۔ پولیس نے مشتبہ موت کا ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔