گورنر تلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے تمام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑے پیمانہ پر شجرکاری کے ذریعہ زمین کا تحفظ کریں کیونکہ درخت مٹی، پانی کے تحفظ میں مدد دیتے ہیں اور اس سے زمین کو ریگستان بننے سے روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ 'عالمی یوم تحفظ فطرت کے موقع پر ہمیں ماحولیات اور اس کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنی چاہئے۔' TS Governor on Plantation
واضح رہےکہ تلنگانہ حکومت ہریتا ہرم پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کرتی آرہی ہے۔ مذکورہ پروگرام پوری ریاست میں کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں پودے لگاتے ہیں اور عوام کو شجرکاری کی ترغیب دیتے ہیں۔
یواین آئی