ETV Bharat / state

Congress Working Committee Meeting in Hyderabad کانگریس ورکنگ کمیٹی ترقی کا نیا باب لکھنے کے لئے تیار: سونیا گاندھی - کانگریس رہنما سونیا گاندھی

حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے دوران پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے بات چیت اور حکمت عملی تیار کرے گا۔ Assembly Elections in five states.

Sonia Gandhi
Sonia Gandhi
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 1:47 PM IST

حیدرآباد: کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی تلنگانہ اور بھارت کے تمام لوگوں کے لئے وقار کے ساتھ ترقی کا ایک نیا باب لکھنے کے لئے تیار ہے۔ ہفتہ کو حیدرآباد میں شروع ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ "ہم نے تلنگانہ کے عوام سے ایک وعدہ کیا تھا، ہم نے اس وعدے کو پورا کیا ہے۔ کانگریس ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست کو ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کی طرف لے جایا جائے"۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی، پارٹی کو جیت کی طرف لے جانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کرے گی۔ کھرگے نے کہا کہ "کانگریس نے ہمارے عظیم ملک میں جمہوریت، سماجی انصاف، ترقی اور مساوات کے لیے جدوجہد کی اور اس کا آغاز کیا، ہم قومی سالمیت اور تنوع میں اتحاد کے لیے لڑتے رہیں گے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے دیرینہ فلسفے کے مطابق، کانگریس ورکنگ کمیٹی پارٹی کو کامیابی کی طرف لے جانے اور ہمارے ملک اور عوام کے مستقبل کو مضبوط کرنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کرے گی"۔ کھرگے ہفتہ کی سہ پہر حیدرآباد کے ایک ہوٹل میں شروع ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ کھرگے کی صدارت میں نو تشکیل شدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام 84 اراکین شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات پر حکمت عملی تیار کی جائے گی: کانگریس صدر

کانگریس پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ پانچ ریاستوں کی اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے بات چیت اور حکمت عملی تیار کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.