حیدرآباد: کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) جس کے اجلاس کا اختتام اتوار کو ہوا، میں تلنگانہ کے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ریاست میں آنے والے اسمبلی کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کو ووٹ دیں۔ سی ڈبلیو سی نے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کرنے اور ریاست کی عوام کے مستقبل جس کے وہ مستحق ہیں فراہم کرنے کا موزوں وقت آگیا ہے۔ اس نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ میں تاریخ بنانے تیار ہے اور وہ پیر کو تلنگانہ کے عوام کے لئے 6 اہم وعدے کرے گی۔ جس طرح کے وعدے کسانوں کے لئے ورنگل ڈکلیریشن میں کئے گئے تھے۔ حیدرآباد میں نوجوانوں کے لئے اور کھمم میں ضعیف افراد کے لئے وعدے کئے گئے تھے۔ 2014ء میں عوام کے جدوجہد کے ثمرات تلنگانہ کی تشکیل کے ذریعہ سامنے آئے۔
سی ڈبلیو سی نے دعوی کیا کہ عوام نے اپنے وسائل پانی اور تمام کے لئے ملازمت کے ساتھ اپنے مستقبل، سنہرے تلنگانہ کی امید اور خواہش کی تھی۔ سی ڈبلیو سی نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں کانگریس کے اہم رول کو بھی فخریہ طور پر یاد کیا۔ اس نے دعوی کیا کہ یو پی اے کی صدرنشین اور وزیراعظم منموہن سنگھ نے تلنگانہ کے عوام کی آواز سنتے ہوئے ہر ایک فریق سے بات کی تھی۔ تلنگانہ کی تشکیل کے 9 برس بعد بھی سنہرے تلنگانہ کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ دہلی اور حیدرآباد کی حکومتوں نے دھوکہ دیا۔ جس تلنگانہ کے لئے عوام نے جدوجہد کی تھی وہ خواب ہنوز پورا نہیں ہوا۔ نئی ریاست کے وسائل جو عوام کے لئے تھے کا اقتدار میں رہنے والوں نے تغلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: Modi govt is destroying religious harmony مودی حکومت مذہبی ہم آہنگی کو خراب کر رہی ہے: کھڑگے
سی ڈبلیو سی نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے خاندانی حکمرانی قائم کی جو عوام کی آواز نہیں سن سکتی۔ سنہرے مستقبل کے وعدے کے بجائے کے سی آر حکومت نے ریاست کو نظام کی حکمرانی کی طرح بنادیا۔ کانگریس پارٹی نے غلط حکمرانی کے خلاف عوامی رابطہ کے پروگرام کا بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ آغاز کیا جب راہول گاندھی نے ریاست کے 8 اضلاع میں 405 کلومیٹر کا احاطہ کیا۔ 10ہزار افراد نے دہلی کی حکومت اور حیدرآباد میں بی آر ایس زیرقیادت کے سی آر حکومت کے بارے میں اپنے تجربات بیان کئے۔ عوام نے کہاکہ غریبوں، کسانوں، دلتوں، قبائلیوں اور اقلیتوں کے نام پر صرف چند افراد کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں فائدہ پہنچایا گیا۔ کسان جو قیمت اور موسم کے خطرہ سے لڑتے ہوئے اپنی ضروریات کی تکمیل کرتے ہیں کو ناقص انشورنس اسکیمات کے ذریعہ مزید کمزور کیا گیا جس کے نتیجہ میں کسان قرض کے لئے مجبور ہوگئے۔
یو این آئی