ETV Bharat / state

Karnataka Results 2023 کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر حیدرآباد کانگریس دفتر میں جشن، بی جے پی دفتر میں مایوسی - حیدرآباد کانگریس

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی شاندار جیت سے حیدرآباد کانگریس کے دفتر میں پارٹی کارکنان جشن منارہے ہیں وہیں بی جے پی دفتر میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 13, 2023, 2:33 PM IST

حیدرآباد: کرناٹک میں کانگریس کی جیت کا جشن حیدرآباد میں تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں نظر آیا۔جہاں پارٹی کے پُرجوش کارکنوں اور لیڈروں نے اس کامیابی پر مسرور ہوتے ہوئے جشن منایا۔ جیسے جیسے نتائج کا اعلان ہوتا جارہا تھا گاندھی بھون میں کانگریس کے لیڈروں کی بڑی تعداد آتی جارہی تھی۔ان لیڈروں نے پٹاخے جلائے، رقص کیا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو جنوبی ہند کی اس اہم ریاست میں پارٹی کے شاندار مظاہرہ پر مبارکباد پیش کی۔ تلنگانہ کانگریس کے اس ہیڈکوارٹرس میں ایک عرصہ کے بعد جشن کا ماحول دیکھا گیا۔پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ کانگریس کے حامیوں کے ہاتھوں میں سونیاگاندھی، راہل گاندھی کھرگے اور دیگر لیڈروں کے پلے کارڈس اور پارٹی کے پرچم دیکھے گئے۔گاندھی بھون میں بھی کٹ آوٹس نظر آئے۔

وہیں کرناٹک میں اقتدار سے بی جے پی کی محرومی کا اثر حیدرآباد میں پارٹی کے دفتر میں دیکھا گیا کیونکہ نامپلی علاقہ میں واقع پارٹی کا دفتر سنسان رہا جہاں ہمیشہ پارٹی کی سرگرمیاں ہوا کرتی ہیں۔کرناٹک، جنوبی ہند کی واحد ریاست تھی جہاں زعفرانی جماعت اقتدار میں تھی تاہم آج کے نتائج کے بعد پارٹی اس ریاست میں اقتدار سے محروم ہوگئی۔نتائج کے ساتھ ہی تلنگانہ میں پارٹی کیڈر میں مایوسی دیکھی گئی۔عموما ملک کی کسی بھی ریاست میں بی جے پی کے انتخابات میں شاندار مظاہرہ پر یہاں کے پارٹی دفتر میں سرگرمیاں نظر آیا کرتی تھیں اور پارٹی کے سینئر لیڈران میڈیا سے بات کرنے کیلئے پارٹی کے دفتر کو پہنچ جایا کرتے، پارٹی کے دفتر میں عموما جشن کاماحول ہوا کرتا تھا تاہم آج کرناٹک کے انتخابی نتائج کے بعد صورتحال بالکل برعکس نظر آئی۔جیسے جیسے کانگریس کی جیت یقینی نظرآرہی تھی، پارٹی کیڈر میں مایوسی کی کیفیت دیکھی گئی۔ دوپہر 12 بجے کے بعد بھی دفتر کے اندر اور باہر کوئی بڑی سرگرمیوں کو نہیں دیکھا گیا۔الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی دفتر میں پہنچ گئی تھی لیکن نتائج پر ردعمل دینے کے لئے کوئی سامنے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں : Karnataka Election 2023 کرناٹک میں کانگریس پارٹی اپنے بل پر حکومت بنائے گی، سدا رمیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.