ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کانگریس عوام کی حکمرانی لائے گی، پرینکاگاندھی - بھونگیر میں روڈ شو میں حصہ لیتے ہوئے

پرینکا گاندھی نے کہاکہ حکومت نے تمام کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس عوام کی حکمرانی لائے گی۔Telangana Assembly Election 2023

پرینکاگاندھی
پرینکاگاندھی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 4:06 PM IST

حیدرآباد: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں عصمت دری اور کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بھونگیر میں روڈ شو میں حصہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ دو مرتبہ عوام نے بی آرایس کو حکومت دی تاہم عوام کیلئے کچھ نہیں کیاگیا۔

کانگریس کو ایک موقع دیا گیا تو ہم ترقی دکھائیں گے۔یہ کہتے ہوئے کہ بی آر ایس حکومت سے غریبوں کو کچھ نہیں مل رہا ہے،انہوں نے کہاکہ قرض معافی نہ ہونے سے کسان پریشان ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے باوجود نوجوانوں کی خواہشات پوری نہیں ہوئیں کیونکہ بی آر ایس کے وزراء اور ایم ایل ایز نے فارم ہاؤس بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں معلق اسمبلی کے امکانات مسترد،کانگریس حکومت بنائے گی:کھرگے

ریاست میں کانگریس اقتدار میں آنے پر 6 ضمانتوں کو نافذ کیاجائے گا۔اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ تلنگانہ کے لیے نوجوانوں نے قربانیاں دیں، پرینکا گاندھی نے کہاکہ حکومت نے تمام کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس عوام کی حکمرانی لائے گی۔ بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ مکان کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ خواتین کے لیے ہر ماہ 2 ہزار 500روپئے دیئے جائیں گے، ساتھ ہی ان کو بس میں مفت سفرکی سہولت فراہم کی جائے گی۔کانگریس حکومت ہر گھر کو 200یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرے گی۔کسانوں کے قرض کی معافی کی جائے گی۔ غریب کو 4 ہزار پنشن دیاجائے گا۔اقتدار میں آنے کے بعد ریاست میں ملازمتوں کو پُرکرنے اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.