ETV Bharat / state

Congress top panel meets in Hyderabad حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا آغاز، 5 ریاستوں کے انتخابات پر توجہ

حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی)کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 5ریاستوں کے انتخابات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ Congress top panel meets in Hyderabad today

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 4:43 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی)کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 5ریاستوں کے انتخابات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔اس دورزہ اجلاس میں شرکت کیلئے قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد آمد سے پہلے دہلی میں کھرگے نے کہا” پارٹی کے صدر کے طورپر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سی ڈبلیو سی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ کل بھی یہ اجلاس جاری رہے گا جس میں پارٹی سے متعلق امورزیربحث آئیں گے“۔

سی ڈبلیوسی اجلاس میں یہ پیام دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کانگریس ریاست تلنگانہ سے بی آرایس حکومت کو بے دخل کرے گی۔پہلی مرتبہ پارٹی کے فیصلہ ساز ادارہ کا اجلاس دہلی سے باہر منعقد کیاجارہا ہے۔قبل ازیں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور ملیکارجن کھرگے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکتکے لیے حیدرآباد پہنچے۔ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی،سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارک اور دیگر رہنماوں نے شمس آباد ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Urdu Medium Schools In Telangana تلنگانہ میں اردو میڈیم اسکول ٹیچروں کی بحالی کے منتظر

روایتی تلنگانہ ثقافت کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قبائلی رقص، ڈھول، فنکاروں اور باجوں کے ساتھ ان تمام کا استقبال کیا گیا۔ سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملیکارجن کھرگے ایرپورٹ سے سیدھے تاج کرشنا ہوٹل گئے جہاں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل ان کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا گیا جس میں تلنگانہ کے مختلف پکوانوں کے ساتھ ان کا تواضع کیا گیا۔ سی ڈبلیو سی کا اجلاس 16 اور 17 ستمبر کو تاج کرشنا ہوٹل میں ہورہا ہے اور کل شام تکوگوڑہ میں جلسہ عام ہوگا جس میں سونیا گاندھی تلنگانہ عوام کے لئے 6 وعدوں کا اعلان کریں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.