ETV Bharat / state

Congress Working Committee پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات پر حکمت عملی تیار کی جائے گی: کانگریس صدر - 2024 کے عام انتخٓبات

حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پارٹی کے سرکردہ قائدین بشمول راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی پانچ ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کرنے پر غور کریں گے۔ Assembly Elections in five states.

Congress Working Committee
Congress Working Committee
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 11:45 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی کے سرکردہ قائدین آج حیدرآباد میں ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی میں پانچ ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کرنے پر غور و خوص کریں گے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے، جو ملکارجن کھرگے کی صدارت میں پارٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔

کانگریس صدر نے میڈیا نمئندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ میں کانگریس قائدین بشمول راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی شرکت کریں گے، میں نے پارٹی صدر کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے، کل ورکنگ کمیٹی کی توسیعی میٹنگ بھی ہوگی جس میں پارٹی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور تمام سینئر لیڈران اجلاس میں موجود ہوں گے اور 5 ریاستوں میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے بارے میں بات چیت کریں گے اور اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں گے۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد میں آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس

ملکارجن کھرگے آج صبح حیدرآباد میں اجلاس کی صدارت کے لیے حیدرآباد روانہ ہوگئے۔ جمعہ کو رنگاریڈی میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی بی جے پی کے خلاف حکمت عملی بنانے کے لئے اگلے دو دنوں میں میٹنگ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.