حیدرآباد: کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ کے روز اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ کھرگے نے حیدرآباد کے علاقے ایل بی نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندوں پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کو برخاست کر دیں، "کل راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوگی، ہم راجستھان میں کامیاب ہور ہے ہیں، ہم چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں بھی کامیابی حاصل کررہے ہیں"۔
-
केवल Land Mafia, Sand Mafia, Liquor Mafia को KCR के दर्शन,
— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
ग़रीबों के लिए … सिर्फ़ दूरदर्शन !! #MaarpuKavaliCongressRavali pic.twitter.com/Muwa7ywHp6
">केवल Land Mafia, Sand Mafia, Liquor Mafia को KCR के दर्शन,
— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 25, 2023
ग़रीबों के लिए … सिर्फ़ दूरदर्शन !! #MaarpuKavaliCongressRavali pic.twitter.com/Muwa7ywHp6केवल Land Mafia, Sand Mafia, Liquor Mafia को KCR के दर्शन,
— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 25, 2023
ग़रीबों के लिए … सिर्फ़ दूरदर्शन !! #MaarpuKavaliCongressRavali pic.twitter.com/Muwa7ywHp6
کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ سکریٹریٹ یا قانون ساز اسمبلی سے نہیں بلکہ فارم ہاؤس میں بیٹھ کر حکومت چلاتے ہیں۔ کانگریس نے مزید کہا کہ ’’کے سی آر غریب لوگوں یا منتخب اراکین اسمبلی سے نہیں ملتے ہیں۔‘‘ کے سی آر پر تلنگانہ کو لوٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اب آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی پر بھی نکتہ چینی کرتے ہیں۔
-
VIDEO | "They (BRS government) are saying that 'Indiramma Rajyam' means poverty, where there is nothing for the poor. It was during the 'Indiramma Rajyam' that land reforms were done and banks were nationalised," says Congress President @kharge on KCR's remarks on 'Indiramma… pic.twitter.com/64tVn9Nzp9
— Press Trust of India (@PTI_News) November 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">VIDEO | "They (BRS government) are saying that 'Indiramma Rajyam' means poverty, where there is nothing for the poor. It was during the 'Indiramma Rajyam' that land reforms were done and banks were nationalised," says Congress President @kharge on KCR's remarks on 'Indiramma… pic.twitter.com/64tVn9Nzp9
— Press Trust of India (@PTI_News) November 24, 2023VIDEO | "They (BRS government) are saying that 'Indiramma Rajyam' means poverty, where there is nothing for the poor. It was during the 'Indiramma Rajyam' that land reforms were done and banks were nationalised," says Congress President @kharge on KCR's remarks on 'Indiramma… pic.twitter.com/64tVn9Nzp9
— Press Trust of India (@PTI_News) November 24, 2023
مزید پڑھیں: آئین اور بھائی چارے کے تحفظ کے لیے مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ضروری ہے: ملکارجن کھڑگے
کانگریس صدر کھرگے نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے رہنماوں کے داغدار ہونے کی بات کرتے ہیں۔ تاہم جب ایسے بدعنوان رہنما بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو وہ بدعنوانی سے بالکل صاف ہو جاتے ہیں۔ بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ بھگوا پارٹی کے پاس ایک بڑی واشنگ مشین ہے جو آدھے گھنٹے میں بی جے پی میں شامل ہونے والے سیاستدانوں کو صاف کر دیتی ہے۔