ETV Bharat / state

Assembly Election in Telangana تلنگانہ میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم - تلنگانہ میں کانگریس انتخابی مہم میں شدت

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Political activities began in Telangana

Assembly Election in Telangana
Assembly Election in Telangana
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 12:39 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابی مہم چلانے کیلئے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی ایک مرتبہ پھر بس یاترا کریں گے۔ پارٹی نے ریاست میں انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ پہلے مرحلہ کی بس یاترا کے اختتام کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈران نے دوسرے مرحلہ کی یاترا پر توجہ مرکوز کردی ہے جو اس ماہ کی 26 تاریخ سے شروع ہوگی۔ یہ یاترا تین دنوں تک جاری رہے گی۔ راہل گاندھی کے تین دنوں کے دوران انتخابی تشہیر کے پروگرام کے روٹ میاپ کو حتمی شکل دینے میں ریاستی کانگریس کی قیادت مصروف ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلہ کی بس یاترا نے مُلگ، متحدہ کریم نگر، نظام آباد اضلاع کا احاطہ کیا تھا۔ دوسرے مرحلہ کی بس یاترا کا آغاز کہاں سے کیا جائے، اس سلسلہ میں جلد ہی وضاحت سامنے آئے گی۔

وہیں دوسری جانب پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اس ماہ کی 31 تاریخ کو محبوب نگر کے کولاپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی۔ اس جلسہ کو پالمورو پرجابھیری کا نام دیاگیا ہے۔کانگریس کی ریاستی قیادت جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔ انتخابی جلسہ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈرملوروی کے مکان پر کانگریس لیڈروں کا اجلاس ہوا۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں راہل گاندھی کی انتخابی مہم کا بس یاترا سے ہوگا آغاز

سابق وزیر جوپلی کرشنا راو نے پرینکا گاندھی کو اس جلسہ کیلئے مدعو کیا ہے۔ تلنگانہ کے اسمبلی شیڈول کے اعلان کے بعد پرینکا گاندھی کا اس تلگو ریاست میں یہ دوسرا دورہ ہے۔ انہوں نے اپنے بھائی راہل گاندھی کے ساتھ 18 اکتوبر کو پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز مُلگ ضلع سے کیا تھا۔کانگریس پارٹی متحدہ محبوب نگر ضلع پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ وہیں دوسری جانب بی جے پی بھی تلنگانہ میں سرگرم نظر آرہی ہے۔ وزیراعظم مودی سمیت دیگر بی جے پی کے رہنما تلنگانہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.