ETV Bharat / state

Haj House Hyderabad: کانگریس رہنما محمد علی شبیر نے عازمین حج کی وداعی تقریب میں شرکت کی

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 9:44 AM IST

کانگریس کے سینئر رہنما و سابق وزیر محمد علی شبیر نے عازمین حج کو حج سے متعلق اہم باتیں بیان کی اور حج کے دوران فضول اور بےکار کاموں سے بچنے۔ صرف اور صرف عبادت کی جانب توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ Hajj Pilgrims Farewell Ceremony

کانگریس رہنما محمد علی شبیر نے عازمین حج کی وداعی تقریب میں شرکت کی

تلنگانہ کے حج ہاوز نامپلی میں عازمین حج کے تیسرے قافلے کی وداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے عازمین حج نے شرکت کی۔ Hajj Pilgrims Farewell Ceremony

اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما و سابق وزیر محمد علی شبیر نے عازمین حج کو حج سے متعلق اہم باتیں بیان کی اور حج کے دوران فضول اور بےکار کاموں سے بچنے صرف اور صرف عبادت کی جانب توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

محمد علی شیبر نے اس موقع پر اپنے حج کے تجربات کو بیان کیا اس دوران محمد علی شبیر نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مقدس سفر کے دوران ملک بالخصوص تلنگانہ میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں۔عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے مشورہ دیا کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہروں میں قیام کے دوران عبادت پر توجہ مرکوز کریں۔ جب آپ مسجد حرام میں داخل ہونے کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھے تو اپنے دل سے اور جو زبان آپ کو آتی ہیں اس میں دعا کریں، اللہ جانتا ہے کہ آپ کے دل میں کیا ہے اور وہ دل سے کی گئی دعا کو قبول کرتا ہے۔

سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے عازمین حج کو ان کے مقدس سفر کے لیے مبارکباد پیش کی ۔خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مقدس سفر پر روانہ ہورہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ سفر کے دوران بالخصوص مقامات مقدسہ میں عبادت کے دوران ہرگز بھی موبائل فون استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین اپنا موبائل فون صرف ضرورت کے وقت استعمال کریں اور زیادہ تر وقت مسجد حرام میں گزارتے ہوئے عبادات کی جانب توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2022: بھوپال سے عازمین کی ممبئی حج ہاوز کےلیے روانگی

محمد علی شبیر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت اور تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے وطن عزیز ایک مشکل دور سے گزررہا ہے، ’’میں تمام عازمین حج سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ملک میں امن وامان کے لیے دعا کریں۔ آپ ان تمام لوگوں کے دلوں میں نفرت کو پیار سے تبدیل کرنے کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال بعد دنیا بھر سے 10 لاکھ عازمین حج کو مقدس فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی، اس مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے عازمین حج سعودی عرب پہچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.