ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کانگریس کے نو منتخب اراکین اسمبلی کو بنگلورو منتقل کرنے کی تیاری - کانگریس پارٹی کو سبقت حاصل

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جس میں کانگریس پارٹی کو سبقت حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ریاست میں کانگریس کا اقتدار میں آنے کا امکان ہے۔ Congress ready to shift MLAs in Hyderabad

Congress keeps buses
Congress keeps buses
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 10:09 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس پارٹی نے حیدرآباد کے ایک اسٹار ہوٹل میں بسیں تیار رکھی ہیں تاکہ اپنے اراکین اسمبلی کو ضرورت پڑنے پر بغاوت سے بچانے کے لئے بنگلورو منتقل کیا جاسکے۔ ایک نجی ٹریول آپریٹر کی بسیں تاج کرشنا ہوٹل میں دیکھی گئیں، جہاں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے۔ شیوکمار اور اے آئی سی سی کے دیگر مبصرین ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں۔ مبصرین گنتی کے رجحان کی نگرانی کر رہے ہیں اور ریاستی پارٹی رہنماؤں کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔

کرناٹک کے وزیر منیاپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا کوئی بھی ایم ایل اے انحراف نہیں کرے گا کیونکہ سبھی پارٹی کے وفادار ہیں۔ ڈی کے شیوکمار کابینہ کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ جمعہ کو دیر گئے بنگلورو سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے۔

  • انتخابی ریاستوں میں نئے ایم ایل ایز کی میٹنگ کے لیے مبصرین کا تقرر

کانگریس نے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے قبل نو منتخب ایم ایل ایز کی میٹنگوں کو مربوط کرنے کے لیے مبصرین کو مقرر کیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے سینئر لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا، مدھوسودن مستری، مکل واسنک اور شکیل احمد خان کو راجستھان کے لیے مبصر مقرر کیا ہے۔

  • #WATCH | Telangana | Congress supporters gather outside the residence of state party chief Revanth Reddy in Hyderabad and raise slogans as the party shows lead.

    As per the latest official EC trends, Congress is leading on 10 seats, BRS on 6 and BJP on 1 in the state. pic.twitter.com/NinsP8e4IU

    — ANI (@ANI) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں کانگریس کامیاب ہوگی: شیوکمار

انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے لیے ادھیر رنجن چودھری، پرتھوی راج چوہان، راجیو شکلا اور چندرکانت ہنڈور، تلنگانہ کے لیے ڈی کے شیوکمار، دیپا داس منشی، ڈاکٹر اجے کمار، کے مرلی دھرن، کے جے جارج اور چھتیس گڑھ کے لیے اجے ماکن، رمیش چنیالا اور پریتم سنگھ کو مبصر بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.