ETV Bharat / state

حیدرآباد: سابق میئر بی کارتیکا ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت

کانگریس رہنما و سابق میئر بنڈا کارتیکا ریڈی نے اپنے شوہر بنڈا چندرا ریڈی کے ہمراہ آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Congress Former Mayor Banda Karthika Reddy Join BJP
حیدرآباد: سابق میئر بی کارتیکا ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 7:09 PM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی سابق میئر بنڈا کارتیکا ریڈی نے آج مرکزی مملکتی وزیر جی کشن ریڈی، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو، ریاستی صدر بنڈی سنجے کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد: سابق میئر بی کارتیکا ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت

سابق کانگریس رہنما کارتیکا ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت کے بعد پارٹی دفتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جی ایچ ایم سی انتخابات میں وہ 150 ڈیویژنز میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گی‘۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پارٹی میں شمولیت اخیتار کی۔

اس موقع پر بھوپیندر یادو، جی کشن ریڈی و دیگر سینئر رہنماؤں نے بی کارتیکا ریڈی اور ان کے شوہر بی چندرا ریڈی کو کھنڈوا پہناکر پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔ بھوپیندر یادو ن انتخابی منشور سے متعلق کال سنٹر کا افتتاح انجام کیا۔

بی کارتیکا ریڈی دسمبر 2009 تا دسمبر 2011 تک گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میئر کے عہدہ پر فائز تھیں۔ مبینہ طور پر گذشتہ عام انتخابتا میں حلقہ اسمبلی سکندرآباد سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد وہ کانگریس پارٹی سے ناراض تھیں اور گذشتہ دو برسوں سے پارٹی کی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.