ETV Bharat / state

دوباک میں کانگریس کی انتخابی مہم - تلنگانہ میں انتخابات

تلنگانہ کانگریس صدر اتم کمار ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کے سی آر حکومت کو سبق سکھانے کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں۔

دوباک میں کانگریس کی انتخابی مہم
دوباک میں کانگریس کی انتخابی مہم
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 7:07 AM IST

صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے دوباک حلقے کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں جمعرات کو رائے پور، دولت آباد اور دیگر منڈلز میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر پارٹی امیدوار سی سرینواس ریڈی اور رکن کونسل جیون ریڈی شریک تھے۔

اتم کمار نے عوام سے اپیل کی کہ کے سی آر حکومت کو سبق سکھانے کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں میں انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام حکومت کو سبق سکھانے کا یہ بہترین موقع ہے۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا اور کارپوریٹ اداروں کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس دولت اور اقتدار کے بَل پر کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ کانگریس کو عوام پر بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی امیدوار سرینواس ریڈی طویل عوامی خدمات کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ان کے والد آنجہانی متیم ریڈی نے ضلع کی ترقی کیلئے کام کیا تھا۔ وینکٹ ریڈی نے عوام سے کانگریس کی تائید کی اپیل کی اور کہا کہ بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث ٹی آر ایس حکومت کا صفایا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس برسر اقتدار آئے گی اور ٹی آر ایس حکومت کے تمام مخالف عوام فیصلوں کو منسوخ کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایل آر ایس اسکیم کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ کانگریس برسر اقتدار آنے پر مفت میں مکانات اور اراضی کو ریگولرائز کیا جائیگا۔

اس موقع پر سابق اپوزیشن رہنما محمد علی شبیر اور سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت رائو نے مختلف منڈلز میں عوام سے ملاقات کی۔ ہنمنت راو نے پیداگوڑیم موضع میں کسانوں اور مزدوروں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:جائیداد سروے کے نام پر این پی آر کیا جا رہا ہے: امجد اللہ خان خالد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.