ETV Bharat / state

محمدعلی شبیرسیمانچل کےالیکشن کوآرڈینیٹرمقرر - بہار الکشن

بہار انتخابی مہم میں کانگریس کے اسٹار کیمپینر کی حیثیت سے تلنگانہ کانگریس رہنما محمد علی شبیر تیسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کے تحت قابل لحاظ مسلم آبادی والے علاقوں کا دورہ کریں گے۔

محمدعلی شبیرسیمانچل کےالیکشن کوآرڈینیٹرمقرر

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 12:57 PM IST

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے سابق اپوزیشن رہنما محمد علی شبیر کو بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ کی مہم کیلئے سیمانچل علاقہ کا الیکشن کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے الیکشن وار روم کے انچارج اور سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر اجئے کمار نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ محمد علی شبیر سیمانچل میں کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لینے بہار کیلئے روانہ ہوگئے۔ انتخابی مہم میں اسٹار کیمپینر کی حیثیت سے وہ تیسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کے تحت قابل لحاظ مسلم آبادی والے علاقوں کا دورہ کریں گے ۔

بہار اسمبلی انتخابات کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ۔ کانگریس نے آر جے ڈی کے ساتھ مل کر مہم میں شدت پیدا کردی ہے اور اس اتحاد کی کامیابی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر اجئے کمار نے اپنے مکتوب میں کہا کہ کانگریس پارٹی محمد علی شبیر کے تجربہ اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ اسی دوران محمد علی شبیر نے سیمانچل میں مقامی کانگریس رہنماوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انتخابی مہم کی حکمت عملی طئے کی ہے۔

صدر کانگریس سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی رہنمائی میں سیمانچل کے تمام اسمبلی حلقوں میں مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ ایم سی کچرے سے کرنٹ تیار کرنے کے لیے تیار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.