ETV Bharat / state

'ٹی آر ایس دستور کا احترام نہیں کرتی' - تلنگانہ راشٹریہ سمیتی

کانگریس کے رہنما اتم کمار ریڈی نے حکمراں پارٹی 'تلنگانہ راشٹریہ سمیتی' پر کانگریس اراکین اسمبلی کو انحراف پر اکسانے کا الزام عائد کیا۔

trs
author img

By

Published : Mar 3, 2019, 11:34 PM IST

تلنگانہ کانگریس کے رہنماؤں نے اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو راغب کرنے کیلئے حکمران جماعت ٹی آر ایس کے آپریشن آکرش کے خلاف اسمبلی کے احاطہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے سیاہ بیچس لگا کر احتجاج کیا۔

اس دھرنے کی قیادت تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے کی جنہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس سربراہ اور وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کانگریس پارٹی میں انحراف کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے اعلان کے لیے وزیراعلی کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ ٹی آر ایس جس کو اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے، اصل اپوزیشن کے ارکان کو انحراف کے لیے اکسا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس دستور کا احترام نہیں کرتی اور نہ ہی قانون انسداد انحراف کا کوئی احترام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کو کتنی رقم میں خریدا گیا ہے اس بات کا جواب چندرشیکھرراو دیں۔ انہو ں نے کہا کہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدہ کے انتخاب کے لئے کانگریس نے حمایت کی تھی اور اس اہم عہدہ کے لئے متفقہ انتخاب میں تعاون کیا تھا۔ اس کے باوجود مسٹر راو کانگریس کو توڑنے کا کام کررہے ہیں۔

undefined

قبل ازیں کانگریس کے دو ارکان کی ٹی آرایس میں شمولیت کے اعلان کے بعد پارٹی کی تیز تر سرگرمیاں دیکھی گئیں۔

کانگریس نے اس صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے سی ایل پی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تاہم اس اجلاس میں پارٹی کے دو ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے۔ اس ہنگامی اجلاس سے رویندر ریڈی اور روہت ریڈی حاضر نہیں ہوئے۔

اجلاس نے کانگریس کے ارکان اسمبلی کو راغب کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل کرنے حکمراں جماعت کے آپریشن آکرش پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔اس اجلاس کے درمیان سے ہی کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی باہر آگئے۔

انہوں نے نے پارٹی قیادت پر شدید نکتہ چینی کی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے ۔ اسمبلی انتخابات سے قبل بھی انہوں نے یہ بات کہی تھی اور وہ اسی بات کا اعادہ کررہے ہیں جو بات قبل ازیں کہی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ان قائدین کے ذریعہ کوئی جوش پیدا نہیں ہوسکتا۔

undefined

انہو ں نے پارٹی ہائی کمان سے اپیل کی کہ ریاستی پارٹی کی قیادت کو تبدیل کیا جائے ۔ منوگوڑو سے کانگریس کے رکن اسمبلی سی ایل پی کے ہنگامی اجلاس سے درمیان میں ہی چلے گئے ۔ انہو ں نے کہا کہ پارٹی کے ایک لیڈر کی موت پر وہ اپنے حلقہ کو جارہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.