حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے علاقے گولکنڈہ میں تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکول کے ایس ایس سی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان طلبہ کو میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مجلس کے رہنما و رکن اسمبلی کاروان کوثر محی الدین نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے ان طلبہ کو میڈلز تقسیم کیے۔ Congratulations to SSC 2022 Topper of Telangana Minority Residential School
رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے کامیاب ہونے والے طلبہ اور اسکول انتظامیہ کو بہتر کارکردگی پر مبارک باد پیش کی اور انہیں مستقبل میں بھی اسی طرح تعلیمی میدان میں جدوجہد کرنے کی تلقین کی۔ حلقہ کاروان کے تین رہائشی اسکولوں کے نتائج کا اوسط 95% ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں حال ہی میں انٹر میڈیت اور ایس ایس سی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جس میں بورڈ کے مطابق لڑکیوں نے کامیابی حاصل کرنے میں سبقت حاصل کی ہے۔
ٹاپرز کی فہرست درج ذیل ہے:
1) امت العزیز توبہ - ایس ایس ایس - جی پی اے 10
2) ایم سویتھا - GPA 10
3) عمرہ - GPA 9.8
4) صبا تبسم - GPA 9.7
5) آر سونیا - GPA 9.7
6) مدیگا غجل GPA 9.5
گولکنڈہ گرلز 1 ٹاپرز:
1) فاطمہ بیگم GPA 9.8
2) خدیجہ، جی پی اے 9.5
3) مہا لکشمی جی پی اے 9.5
4) ماہین GPA 9.5
گولکنڈہ بوائز ٹاپرز:
1) ابوبکر 9.8 GPA
2) سریکر 9.8 GPA
3) نعمان ایم ایل ٹی 431
تلنگانہ اقلیتی رہائشی جونیئر کالج ٹاپرس:
1) شیخ صالحہ فردوز - MEC - 968/1000
2) تحریم فاطمہ - MEC - 902/1000
1) صنوبر بیگم - سی ای سی - 954/1000
2) صبا فاطمہ - CEC - 932/1000Body:
یہ بھی پڑھیں: