ETV Bharat / state

جگن موہن ریڈی کی سالگرہ، مودی کی مبارکباد

وزیراعظم مودی نے جگن موہن ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

Congratulations to Jagan Mohan Reddy on his birthday
جگن موہن ریڈی کی سالگرہ، مودی کی مبارکباد
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 1:11 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے درازی عمر کی دعا کی۔

مودی نے آج ٹویٹ کیا 'آندھرا پردیش کے وزیراعلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سالگرہ کی مبارک باد! میں ایشور سے ان کی اچھی صحت اور درازئی عمر کے لیے دعا گوہوں'۔

Congratulations to Jagan Mohan Reddy on his birthday
@narendramodi

ریاست کے سابق وزیراعلی اور تلگو دیشم پارٹی کے صدر این چندربابو نائیڈو نے کہا 'سالگرہ مبارک ہو گارو! آپ کو طویل اور صحت مند زندگی نصیب ہو'۔

@ncbn

ٹی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر، وزیر بلدیہ و شہری ترقی، صنعت و تجارت اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی ٹی راما راؤ نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ 'اے پی کے معزز وزیر اعلی شری جگن موہن ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد! انّا خدا آپ کو اچھی صحت، سکون اور عوامی خدمت کے لیے لمبی عمر عطا کرئے'۔

@KTRTRS

واضح رہے کہ ریڈی کانگریس کے سابق مرحوم وائی ایس آر ریڈی کے فرزند ہیں اور انہوں نے کانگریس کی قومی قیادت سے ہٹ کر 2011 میں ہی اپنی پارٹی 'وائی ایس آر کانگریس' تشکیل دی تھی ۔

انہوں نے 2019 کی اسمبلی انتخابات میں ریاست میں اپنی پارٹی کو برسر اقتدار بنایا۔

کانگریس کے مرحوم سابق وائی ایس آر ریڈی کے بیٹے جگن موہن نے ریاست میں 2019 کے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی۔

کانگریس کے مرحوم سابق وائی ایس آر ریڈی کے بیٹے جگن موہن

اسمبلی کی 175 نشستوں میں سے وائی ایس آر سی پی نے 151 میں کامیابی حاصل کی، جس نے اس وقت کی حکمران تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کو 23 سیٹوں سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:

رانا دگگوبتی کی سالگرہ پر فلم ’ویراٹ پرم‘ کی پہلی جھلک شیئر

ریڈی کو سیاست اور فلمی صنعت میں اپنے دوستوں کی طرف سے سالگرہ کی مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ ان کی 48 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی رہنماوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.