ETV Bharat / state

Telangana Elections کانگریس نے راکیش شیٹی کو تلنگانہ انتخابات کے لیے بطور مبصر مقرر کیا - تلنگانہ انتخابات

کانگریس نے جمعہ کو مہاراشٹر پردیش کانگریس سیوا دل کے ورکنگ صدر راکیش شیٹی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے مبصر مقرر کیا۔ مہاراشٹر کے انچارج، سیوا دل کے قومی جنرل سکریٹری اور چیف آرگنائزر لال جی مشرا نے آج ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ Cong appoints Rakesh Sheety as Observer for Telangana

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 2:57 PM IST

ممبئی: کانگریس نے جمعہ کو مہاراشٹر پردیش کانگریس سیوا دل کے ورکنگ صدر راکیش شیٹی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے مبصر مقرر کیا۔ مہاراشٹر کے انچارج، سیوا دل کے قومی جنرل سکریٹری اور چیف آرگنائزر لال جی مشرا نے آج ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر شیٹی نے کہا کہ انہوں نے ریاست بھر میں سیوا دل کے رضاکاروں کو منظم کرنے کے لیے ایک پرجوش منصوبے کا خاکہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد پارٹی کی موجودگی اور آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی کو مزیدمضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress to deploy Priyanka in Telangana اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر پرینکا گاندھی زور و شور سے تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائیں گی

شیٹی کا ماننا ہے کہ پارٹی کے پیغام کو مؤثر طریقے سے پہنچانے اور ووٹروں کے خدشات کو دور کرنے سے، ہم انتخابات میں کامیابی کے اپنے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے 31 اکتوبر کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سینئر رہنما پرینکا گاندھی شرکت کریں گی۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی ایک بڑی ریلی سے خطاب بھی کریں گی۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی بھی تلنگانہ میں زور و شور سے مہم چلائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.