اس موقع پر ظفر جاوید نائب صدر ٹی پی سی سی' یوسف ہاشمی سکریٹری ٹی پی سی سی' محمد فیروز خان سینئر کانگریسی رہنما' محمد نظام الدین ترجمان کانگریس' ایس کے افضل الدین جنرل سکریٹری ٹی پی سی سی' محمد اعجاز الزماں سکریٹری ٹی پی سی سی ' سمیر ولی اللہ صدر گریٹر حیدرآباد اقلیتی سیل' عثمان محمد خان نائب صدر گریٹر حیدرآباد اقلیتی سیل اور دیگر موجود تھے۔
ایس کے افضل الدین جنرل سکریٹری ٹی پی سی سی اور محمد اعجاز الزماں سکریٹری ٹی پی سی سی نے مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے۔ مسلمانوں کی خدمت ان کا وطیرہ تھا جو بھی مسائل لیکر ان کے ہاں پہنچتا وہ جنگی خطوط پر حل کرواتے۔
محمد اعجاز الزماں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔