ETV Bharat / state

Mahmood Ali on Hajj Arrangements: 'عازمین حج کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں'

author img

By

Published : May 23, 2022, 4:30 PM IST

عازمین حج کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور ماضی کی تمام کمیوں کو دور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرعازمین حج کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔Mahmood Ali on Hajj Arrangements

عازمین حج کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی، حکومت کے مشیر اے کے خان اور حج کمیٹی کے ذمہ داران نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے۔Mahmood Ali on Hajj Arrangements انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حج کمیٹی ہر سال عازمین حج کے لیے عمدہ انتظامات کرتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سال 2022 میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے تلنگانہ، آندھراپردیش اور کرناٹک کے منتخب عازمین حج کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ائیرپورٹ کے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عازمین کو بیٹھنے کے لیےکرسیوں کا انتظام کریں۔ وضو خانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور پارکنگ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں جس پرراجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں نے مثبت جواب دیا۔ اس موقع پرحج کمیٹی چیرمن محمد سلیم ، مشیر حکومت اے کے خاں، حج کمیٹی ایکزیکیٹیو آفسر شفیع اللہ ، راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اعلیٰ عہدیداران، سعودی ائیر لانس افسران اور سی آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Advisory for Haj 2022 Pilgrims: عازمین حج کے لیے محکمۂ صحت کی ایڈوائزری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.