ETV Bharat / state

Ramappa Temple: رامپّا مندر کے تحفظ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے: ہائی کورٹ - تلنگانہ کی خبریں

اخبارات میں شائع شدہ خبروں کی بنیاد پر از خود اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس وجے سین ریڈی پر مشتمل بنچ نے ہدایت دی کہ مندر کے تحفظ کے لئے محکمہ آثارِ قدیمہ، ریاستی آرکیالوجی اور کلکٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

رامپّا مندرکے تحفظ کےلیےکمیٹی تشکیل دی جائے: ہائیکورٹ

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 10:04 PM IST

تلنگانہ کی رامپا مندر جس کو حال ہی میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا تھا کی تاریخی وراثت کے تحفظ کے معاملہ کی تلنگانہ ہائیکورٹ نے سماعت کی۔

اخبارات میں شائع شدہ خبروں کی بنیاد پر از خود اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس وجے سین ریڈی پر مشتمل بنچ نے ہدایت دی کہ اس مندر کے تحفظ کے لیے محکمہ آثار قدیمہ، ریاستی آرکیالوجی اور کلکٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: وزیراعلیٰ کے سی آر کا ناگرجنا ساگر دورہ

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 4 اگست کو پہلا اجلاس منعقد کرے۔ بنچ نے ساتھ ہی علاقائی سطح پر مشترکہ معائنہ کرنے اور اندرون چار ہفتے رپورٹ داخل کرنے کی کمیٹی کو ہدایت دی۔ بنچ نے کہا کہ رامپا مندر کو یہ درجہ ملنے پر تلنگانہ کو اس پر فخر ہونا چاہئے۔ اس کو بین الاقوامی سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس مندر کی تاریخ میں کافی اہمیت ہے۔ عدالت نے اس مندر کی ترقی کے کام بھی انجام دینے کی ہدایت دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.