ڈی جی پی نے کہا کہ ماؤنواز یاست چھتیس گڑھ سے تلنگانہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممنوعہ ماؤں نواز گروپ ڈاکٹرز، کنٹراکٹرز اور تاجروں کو دھمی آمیز خطوط لکھتے ہوئے رقومات بٹورنے کی فراغ میں ہے۔
مہندر ریڈی نے ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور بعد میں میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے عوام کو چوکس رہنے کی صلاح دی اور کہا کہ ماوسٹ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں۔
ڈی جی پی نے یہ بھی کہا کہ نکسلائٹس کے پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ کو فراری کے بعد یہاں سڑکوں کی تعمیر، بہتر تعلیم و صحت، مشن کاکتیہ اور مشن بھاگیرتا جیسے ترقیاتی کام سرانجام دیئے گئے جس سے عوام میں خوشحالی آئی ہے۔
جائزہ اجلاس میں آئی جی انٹلی جنس ڈی جی سرینواس ریڈی، راما گنڈم کمشنر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔