ریاست تلنگانہ کی درالحکومت حیدرآباد میں صحت، تعلیم و تغذیہ مئی متعلق شعور بیدار کرنے کی غرض سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور یونیسیف کے میابی معاہدہ طئے پایا۔
اس سلسلے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایک اجلاس منعقد کرتے ہؤے حیدرآباد کے عوام میں شعور بیداری کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
جس میں شہر کے مذہبی رہنماؤں کو بھی مدعو کرتے ہوئے عوام میں شعور بیداری کے لیے تعاون کی درخواست کی گئی_
اس تقریب میں حیدرآبار کے معروف علماء مولانا ضیاء الدین نقشبندی، مولانا جعفر پاشاہ حسامی عاقل ثانی اور حامد محمد خان نے شرکت کرتے ہوئے بچوں بالخصوص لڑکیوں کے مسائل کو حل کرنے والی تنظیم یونیسیف کے نمائندوں اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اس اقدام کی ستائش کی اور پرانے شہر میں شعور بیداری مہم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مکمل تعاون کا تیقن دیا۔
یونیسیف کے نمائندے ایل نور نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اشتراک کو خوش آئند قرار دیا اور بتایا کہ حیدرآباد میں صحت و تغذیہ کے مسائل پر توجہ دینے کیلئے مانو کو سنٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک کار آمد ثابت ہوگا۔
یونیسیف سے تلنگانہ کے نمائندے و ماہر صحت ڈاکٹر سنجیو اپادھیائے نے حیدرآباد میں خصوصا خواتین و لڑکیوں میں صحت و تغذیہ سے متعلق شعور بیداری کیلئے مذہبی رہنماؤں کے تعاون کو ضروری قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر یہ مشن مکمل نہیں ہو سکتا۔