ETV Bharat / state

Telangana Weather Update تلنگانہ میں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ - تلنگانہ موسم اپ ڈیٹ

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں مختلف مقامات پر سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ صبح سے ہی بعض مقامات پر کہرے کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس سے بھی کم درج کیا گیا ہے۔ Cold wave increases in Hyderabad

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 1:44 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ شمال مشرق کی سمت سے تلنگانہ کی سمت ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت معمول سے کم درج کیا جارہا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ عادل آباد ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت درج کیا گیا ہے۔کومرم بھیم آصف آباد، سرپور میں 7.5ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔ سنگاریڈی ضلع میں 7.5ڈگری، عادل آباد میں 9.6ڈگری سلسیس،نرمل میں 10.3،منچریال میں 10.5،سدی پیٹ ضلع میں 10ڈگری،میدک ضلع کے ٹیکمال میں 10.4ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ Cold wave increases in Telangana

ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں کئی مقامات پر سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ صبح سے ہی بعض مقامات پر کہرےکی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے۔ شہرکے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14ڈگری سیلسیس سے بھی کم درج کیا گیا ہے۔ شہر کے نواحی علاقوں رامچندراپورم اور پٹن چیرو میں اقل ترین درجہ حرارت 12.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے جس کے بعد الوال میں اقل ترین درجہ حرارت 13.2 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔ حیات نگر، سکندرآباد، بیگم پیٹ، مہدی پٹنم اور سرورنگر میں رات کا درجہ حرارت امکان ہے کہ جمعرات کو 14 ڈگری سیلسیس درج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.